وزیراعلیٰ میٹرو بس توسیعی منصوبہ پر نظرثانی کریں: لاہور چیمبر آف کامرس

وزیراعلیٰ میٹرو بس توسیعی منصوبہ پر نظرثانی کریں: لاہور چیمبر آف کامرس

Dec 20, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ میٹرو توسیعی منصوبے پر ازسرنو غور کریں کیونکہ اس کی زد میں آنے والے جنرل بس سٹینڈ کو منتقل اور سینکڑوں دکانیں مسمار کرنے سے بلاشبہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے ۔ انجینئر سہیل لاشاری نے یہ اپیل لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ کے ایک بڑے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور اور ایگزیکٹو کمیٹی رُکن طلحہ طیب بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وفد کی سربراہی انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ کاروباری برادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگرحکومت کو چاہیے کہ ترقیاتی منصوبوں کی زد میں آنے والے تاجروں کے تحفظات کو دور کرے اور انہیں بربادی سے بچائے۔ انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوتا ہے لیکن یہاں اس کے اُلٹ نتائج برآمد ہورہے ہیں اور یہ تاجروں کے مستقبل کے لیے ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے لہذا بہتر یہ ہوگا کہ حکومت میٹرو توسیعی منصوبے کو عملی صورت دینے سے پہلے تاجر برادری کے نمائندوں سے مکمل مشاورت کرے۔                       

مزیدخبریں