لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجراں خالد پرویز نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے معاشی و معاشرتی استحکام کی سمت درست قدم قرار دیا ہے۔ یکم جنوری 2014 کے بعد لگنے والی نئی انڈسٹری کے لئے سرمائے کا سورس نہ پوچھنے سے کالادھن تجوریوں سے باہر نکل کر قومی دھارے میں شامل ہو گا۔ نئی سرمایہ کاری سے لاکھوں افراد کو براہ راست اوربالواسطہ روز گار میسرآئے گا لیکن اس نئی ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے لئے انرجی کرائسز کا خاتمہ اور گورننس کی کمزوریاں دور کرنا ہونگی۔