گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین‘ سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمن الحق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 25 فیصد کوٹہ گیس کی فراہمی کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد اپنی صنعتیں چلا کر معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ سوئی گیس کی بندش سے سرامکس‘ ٹیکسٹائل‘ ڈائنگ‘ فرنسز‘ ٹائلز اور دیگر انڈسٹریاں متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ جس طرح ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کا کوٹہ فرام کیا گیا ہے‘ اسی طرح دوسری انڈسٹریوں کو بھی کوٹہ فراہم کر دیا جائے۔
ٹیکسٹائل کی طرح دیگر انڈسٹری کو بھی گیس کوٹہ فراہم کیا جائے: گوجرانوالہ چیمبر
ٹیکسٹائل کی طرح دیگر انڈسٹری کو بھی گیس کوٹہ فراہم کیا جائے: گوجرانوالہ چیمبر
Dec 20, 2013