کراچی (پ ر) ٹیلی نار پاکستان نے سم کی ایکٹیویشن کیلئے ملک گیر سطح پر کامیابی کے ساتھ تمام سیلز و سروس سنٹرز اور فرنچائزز پر بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم (بی وی ایس) نصب کر دیا ہے۔ 328 سیلز پوائنٹس پر بی وی ایس تعینات کرکے ملک میں موجود ٹیلی نار پاکستان کے تمام سیلز و سروس سنٹرز اور فرنچائز کو بی وی ایس سے آراستہ کیا جا چکا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے اپنے عملے اور چینل پارٹنرز کو نئے نظام کے استعمال پر تربیت بھی فراہم کی تاکہ صارفین کی ضروریات کے مطابق اس پیش رفت کو بخوبی مکمل کیا جا سکے۔ مزید براں خصوصی سم سیل کاﺅنٹرز کے علاوہ پوسٹرز‘ اسٹینڈیز اور معلوماتی کتابچے بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
ٹیلی نار نے ملک بھر میں اپنی فرنچائز اور سروس سنٹرز پر بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم نصب کر دیا
ٹیلی نار نے ملک بھر میں اپنی فرنچائز اور سروس سنٹرز پر بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم نصب کر دیا
Dec 20, 2013