مرکنٹائل ایکسچینج میں 6 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں 6 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

Dec 20, 2013

لاہور(کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز23509 لاٹ کے سودے 6 ارب 47 کروڑ 69 لاکھ 77 ہزار7 سو11 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چینی، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی، سونا، چاول اور پام آئل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 98.1 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.333 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1205.7 ڈالر، 10 گرام سونا کی قیمت 41142 روہپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 49609 روپے 100 کلو چالو اری6 کی قیمت 3451 روپے ایک من پام آئل کی قیمت 4675 روپے ایک کلوچینی کی قیمت42.80 روپے رہی۔، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت83.12 سینٹ اور 100 کلو گرام گندم کی قیمت3980 روپے پر بند ہوئی۔

مزیدخبریں