وزیراعظم نےسانحہ پشاورکےبعد ملک بھرمیں دہشت گردوں کےلیےپھانسی کی سزا کو فوری بحال کردیا ہے۔اس بارے میں سینیئر وکلاء کا کیا کہنا ہےجانتے ہیں ،

سانحہ پشاورنےملک بھرکو افسردہ کیا،یہ سانحہ دہشتگردی کی بدترین مثال بن گیاجس کی مذمت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرنےبھی کی ۔ اس واقعہ کےبعد وزیراعظم نےسزائے موت کےمنتظردہشت گردوں کوپھانسی دینےکا حکم دیا ہے، اسلام آباد کی وکلا برادری نےاس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے،وکلاکاکہناہےکہ آئین میں موجود ہےکہ دہشتگردی اور بے گناہ لوگوں کوقتل کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے  لیکن کچھ مغربی ممالک کے دباؤ پردوہزارآٹھ سے سزائے موت پرپابندی تھی جسےاب ختم کیاگیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ اس اقدام سےدہشتگردی میں کمی ہوگی،وکلاء کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کوفوری طور پر پھانسی دی جائےتاکہ انہیں عبرت حاصل ہو،یہ ناصرف اسلام بلکہ پاکستانی آئین کےعین مطابق ہے۔
کمیرہ مین اسد اللہ بھٹی کےساتھ سجاد حیدروقت نیوزاسلام آباد

ای پیپر دی نیشن