سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تاجر کو اغواکاروں سے بازیاب کرا لیا، کارروائی کے دوران سات ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف سی پی ایل سی احمد چنائے اور ایس ایس پی اے وی سی سی مقدس حیدر نے بتایا کہ میوہ شاہ قبرستان کے قریب کچی آبادی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغوی کو بازیاب کرایا۔ ملزمان نے دس دسمبر کو دودھ فروش شیر محمد کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کر کے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اغواکار اس سے پہلے بھی اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتیں کر چکے ہیں تاہم ان کیخلاف مقدمات درج نہیں کیے گئے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن