نیوزی لینڈ نے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو اڑسٹھ رنز سے ہرا کر چودہ سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی ۔

Dec 20, 2014 | 14:08

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کپتان ولیم سن  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مقررہ پچاس اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر دو سو پچھہتر رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیم سن ستانوے رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے ۔جبکہ روز ٹیلر اٹھاسی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو  شاہد آفریدی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیاجواب میں پاکستان کی پوری ٹیم چوالیس ویں اوور میں صرف دو سو سات رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ حارث سہیل پینسٹھ جبکہ احمد شہزاد چوون رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر سکے ۔ ناصر جمشید ، عمر اکمل ، اسد شفیق پوری سیریز کی طرح ایک بار پھر ناکام رہے اور ٹیم پر بوجھ ثابت ہوئے ، ناصر صفر ، عمر چھے اور اسد سات رنز بنا سکے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے پانچ ،نیتھن مکلم نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ جبکہ کپتان ولیم سن کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چودہ سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے

مزیدخبریں