ملتان (نوائے وقت رپورٹ) نوسربازوں نے کوئٹہ پولیس کے دو اہلکاروں کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق نوسرباز اہلکاروں کو لوٹنے کے بعد معصوم روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ اہلکار رفیق اور لطیف کوئٹہ سے خانیوال جا رہے تھے۔ نیم بے ہوش اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔