مرید کے، قصور، میانوالی میں گیس کی بندش، شہری پریشان، کندیاں میں مظاہرہ

مرید کے +قصور+ میانوالی+ عیسیٰ خیل (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) مرید کے، قصور، میانوالی میں گیس بندش، شہر ی پریشان، کندیاں میں مظاہرہ کیا گیا۔ مرید کے میں 9 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری کھانا پکانے سے محروم، صبح 11 بجے سے شام 8 بجے تک گیس نایاب، دوپہر کے وقت شہری کھانا کھانے سے محروم، ہوٹل مالکان نے روٹی 10 روپے تک بیچی عورتوں اور بچوں نے برتن اور توے اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی۔عیسیٰ خیل میں بجلی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قصور اور گردونواح میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے گیس دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے گھریلو کام سرانجام دینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ صبح کے وقت گیس کا نہ ہونے سے بچے سکو لو ں میں بھو کے ہی چلے جاتے ہیں اور دفاتر میں جا نے والے افراد بھی بغیر ناشتہ کئے چلے جاتے ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔کندیاں و گردونواح میں سوئی گیس پریشر کی کمی کے باعث صارفین اذیت سے دوچار ہوگئے۔کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس نایاب ہوگئی۔ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ شہریوں نے کندیاں چشمہ پریس کلب کندیاں کے آفس کے سامنے اجتجاج کرتے کیا حکومت ، محکمہ سوئی گیس والوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ عیسیٰ خیل اور گردونواح میں بجلی کی بندش سے صارفین پریشان ہیں۔ کاروبار ٹھپ، عوام پینے کے پانی کو ترس گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...