پاک چین اقتصادی راہداری 21 ویں صدی کا طلسماتی منصوبہ ہوگا: صدر ممنون

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پائیڈز کے کانفرنس اور 31 واں سالانہ اجلاس گزشتہ روز ختم ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے صدر مملکت ممنون حسین اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خطاب کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے خطاب میں توقع ظاہر کی۔ پائیڈز کے 31 ویں سالانہ اجلاس اور کانفرنس میں جو تحقیقی مقالہ جات پیش کئے گئے ہیں، ان سے حکومت کو ملکی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس کا مینڈیٹ بھی ملا ہے۔ موجودہ حکومت نے امن‘ سیاسی استحکام اور انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے اس سے ملکی گروتھ میں مثبت اثر پڑیگا۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبہ 21 ویں صدی کا طلسماتی منصوبہ شمار ہوگا۔ اس منصوبے سے متعدد دوسرے منصوبوں کی کامیابی بھی منسلک ہے۔ صدر مملکت نے ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کا اعتماد اور صلاحیت دیکھ کر یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان 2025ء تک دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائیگا۔ پاکستانی قوم کے جذبہ سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2025ء ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کا مربوط منصوبہ ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...