نامزد وزیراعلیٰ کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال، اعتماد پر پورا اترونگا: ثنا اللہ زہری

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری ہفتے کے روز خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تو ائرپورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں صوبے بھر سے آئے لیگی کارکنوں، ارکان صوبائی اسمبلی، قبائلی عمائدین اور اہم شخصیات نے انکا استقبال کیا۔ انہیں ہزاروں کی گاڑیوںکی جلوس میں انکی رہائشگاہ تک پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ثنا اللہ زہری نے کہا کہ پنجاب کے بعد بلوچستان مسلم لیگ کا قلعہ ہے اور مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ کے منصب کی نامزدگی کے بعد مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترونگا۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف کا شکر گذار ہوں کہ ا نہو ں نے مجھے وزیراعلیٰ نامزد کیا۔ مرکزی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا ا ظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ آن لائن کے مطابق ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ آج نوجوانوں نے میرا استقبال کر کے اس بات کو سچ ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان مسلم لیگ کا گڑھ بن کر رہیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...