شہبازشریف نے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی میں انفرادیت پیدا کی ہے: ڈیوڈ کیمرون

Dec 20, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میںصوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے اورکہا ہے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے حوالے سے شہباز شریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے شہبازشریف کے حالیہ دورہ لندن کے دوران پنجاب کے مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انفرادیت لانے کیلئے شاندار اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا شہبازشریف صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں، خصوصاً پنجاب میں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے انہوں نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شہباز شریف کا خلوص اورعزم متاثرکن ہے۔

مزیدخبریں