ملتان: شادی کی تقریبات میں فائرنگ‘2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان میں شادی کی تقریبات میں فائرنگ 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ خواجہ کالونی میں فیصل نامی شخص کی شادی کی تقریب میں مہندی کی رسم جاری تھی نشہ میں دھت فیصل کے کزن مظفر اسلام نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے راہگیر عبدالرحمان ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناء لطیف ٹاؤن میں رانا بابر علی کی مہندی کی تقریب میں ان کے دوست مبارک علی نے فائرنگ شروع کر دی جسے ارشد سلیم نے روکا جس پر اس نے طیش آ کر سیدھا فائر کرکے ارشد سلیم کو ہلاک اور عبدالرحمن کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقہ محلہ اسلام نگر میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ملتان سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا 13 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث ملزموں کو فی الفور گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...