کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے دوران انکی بیرون ملک جائیداد اور کاروبار کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ تفتیش کے 6 سیشن ہوئے۔ نیوز ایجنسی نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے دبئی میں امتیاز ہاشمی اور عارف زرغونی کی شراکت میں ضیاءنامی ہسپتال قائم کررکھا ہے۔ لندن میں ایک اور دبئی میں دو گھر ڈاکٹر عاصم کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے لندن میں رئیل سٹیٹ بزنس میں 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔ دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ ضیاءالدین ٹرسٹ کے ذریعے 2 ارب روپے لندن منتقل کئے گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو 1994ءمیں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر پیر مظہر الحق نے ناظم آباد اور کلفٹن میں ہسپتالوں کیلئے زمین فراہم کی تھی۔
نیب معلومات