اسلام آباد (این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حکومت کی طرف سے ملنے والے دو قیمتی پلاٹ شہداءکے نام وقف کردئیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سینئر تجزیہ نگار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا آرمی چیف نے اپنے دو پلاٹ جن کی قیمت شائد اربوں میں ہوگی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کیلئے شہداءفنڈ میں دیدئیے ہیں جس کے بعد وہ واحد پاک فوج کے سربراہ بن گئے ہیں جنہوں نے شہداءکیلئے ایسا قابل تحسین اقدام کیا ہے۔
آرمی چیف / پلاٹ
آرمی چیف نے اپنے دو قیمتی پلاٹ شہداءفنڈ میں دیدئیے
Dec 20, 2015