کراچی (این این آئی) حکومت سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات کو مشروط کرنے کے بعد اب انکی مدت 120 روز سے کم کرکے 60 روز کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رینجرز کے اختیارات کی سمری ابھی تک وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اٹکی ہوئی ہے۔ رینجرز کے اختیارات کیلئے قرارداد تو 11 سیکنڈ میں منظور ہوگئی تھی مگر نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ ہاﺅس میں تاحال پھنسا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ ایک اور چال کے تحت رینجرز کے انتہائی محدود اختیارات میں بھی ڈنڈی مارنا چاہتی ہے۔