سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کیس پر اثرانداز ہو رہی ہے‘ یہ دہشت گردوں‘ بدعنوانوں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے : رینجرز‘ ہائیکورٹ میں درخواست

کراچی (آئی این پی+ صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر سندھ حکومت کی جانب سے بے جا مداخلت اور دباﺅ ڈالنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ گواہوں اور تفتیشی افسر پر دباﺅ ڈال رہی ہے، اسکے علاوہ سرکاری وکیل مشتاق درانی کو بھی سچ بولنے پر تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا ڈاکٹر عاصم کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی تھی تو حکومت سندھ نے اچانک اس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا اور نئے تفتیشی افسر پر دباﺅ ڈال کر ڈاکٹر عاصم کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرا دی۔ رینجرز کے وکیل عنایت اللہ درانی نے عدالت سے استدعا کی ہے حکومت سندھ کو مقدمے پر اثرانداز ہونیوالے اقدامات اور مداخلت سے روکا جائے۔ صباح نیوز کے مطابق رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کیس میں سندھ حکومت کی دخل اندازی کے خلاف ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کرا دی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمے کے مدعی ونگ کمانڈرعنایت اللہ درانی کی جانب سے دائر پٹیشن میں کہا گیا ہے حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں مداخلت کرکے اثر انداز ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کیخلاف گواہوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں چارج شیٹ تیار ہوگئی تھی لیکن اسکے بعد تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا اور اب وکیل استغاثہ کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جو غلط ہے۔ حکومت سندھ کے ان اقدامات سے دہشت گروں کو فائدہ پہنچے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی جانب سے بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کے لئے دبا ڈالا جا رہا ہے اور مجھے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق درخواست میں مزید کہا گیا ہے حکومت سندھ کا یہ اقدام کرپشن لوٹ مار کرنے والوں اور دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...