ڈیرہ اسماعیل خان: قبائلی جرگہ میدان جنگ میں بدل گیا، 4 افراد زخمی

Dec 20, 2015

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) حق نواز پارک میں قبائلی جرگہ میدان جنگ میں بدل گیا۔ لاٹھیوں‘ اینٹوں اور لاتوں کا کھلے عام استعمال‘چار افراد خمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حقنواز پارک میں ہونیوالے قبائلی جرگے کے دوران فریقین کے درمیان لڑائی چھڑ گئی۔ لڑائی کے دوران فریقین نے ایکدوسرے پر اینٹیں‘ لاٹھیاں اور لاتوں، گھونسوں کا استعمال کیا جس سے حق نواز پارک میدان کارزار میں تبدیل ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 15 پولیس اور سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ لڑائی کے دوران 4 افراد معمولی زخمی بھی ہوگئے۔ بعدازاں تھانہ سٹی میں قبائلی جرگے کے افراد نے آپس میں صلح کرلی۔

مزیدخبریں