حکمرانوں نےاتنا پیسہ جمع کرلیا ہےاب انہیں موت سےڈرلگتا ہے،کپتان

میانوالی میں نجی یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے بنایا تھا۔ معاشرے میں ایسا سسٹم بنا دیا گیا ہے کہ غریب کا بچہ اوپر نہیں آسکتا، بدقسمتی سے پاکستان میں بہت کم بچوں کو اچھی تعلیم میسر ہے لیکن ہمیں میرٹ کی بنیاد پر لوگوں آگے لانا ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اتنی دولت جمع کرلی ہے کہ اب انہیں مرنے سے ڈر لگتا ہے۔ دولت سے انسان کبھی بڑا آدمی نہیں بنتا بلکہ بڑی سوچ انسان کو بڑا بناتی ہے، نیا پاکستان بنانا بڑی سوچ ہے، نوجوان پیسوں کے لئے اپنی عزت نفس کو کبھی داؤ پر نہ لگائیں، اور انا پرستی سے دور رہیں کیونکہ "انا" کے بت کو توڑنا ہی سب سے بڑے بت کو توڑنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن