ایف آئی اے کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پاسپورٹ نمبر ای 3030665پر فلائٹ نمبر ای کے 614 کے ذریعے پاکستانی ویزے کے بغیر اسلام آباد پہنچے، سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر ایف آئی اے نے ڈی پورٹ کردیا ، ڈین جونز پی ایس ایل فرینچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ہیں، ڈین جونز کو پاکستان سپر لیگ کی اسلام آباد ٹیم کے فرینچائز لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی تھی، ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ ہونے کی وجہ سے ڈین جونز فرنچائز کے لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت نہیں کر پائے، سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، سفری دستاویزات نہ ہونے پر واپس بھجوایا گیا، انہوں نے میڈیا پر ڈی پورٹ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دستاویزات مکمل کرلی ہیں، جس کے بعد وہ لاہور پہنچ رہے ہیں-
وزیر داخلہ کا سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کی بغیر ویزہ پاکستان آمد کا نوٹس
وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو بغیر ویزہ پاکستان لانے پر امارات ائیر لائنز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا- پاکستان آنے والے افراد اور ائیر لائنز کو سفری قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی- وزیر داخلہ کہا کہ وہ وقت گیا جب قواعد و ضوابط اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں-