اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات کار’’ورکنگ ریلیشنز‘‘ بحال کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق سے طے پانے والے امور کے باوجود ایوان کا ماحول مکدر بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے مسلم لیگ(ن) کو دباؤ میں رکھنے کی پالیسی اپنا لی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت بھی تحریک انصاف کے دباؤ میں آ کر ’’فرینڈلی اپوزیشن‘‘ کے تاثر کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ تحریک انصاف‘ پیپلز پارٹی‘ جماعت اسلامی ‘ عوامی مسلم لیگ سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔