پیپلز پارٹی نثار کیساتھ وزیراعظم کا بھی استعفیٰ مانگے تو ساتھ دینگے: شیخ رشید

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے پیپلز پارٹی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے کا معاملہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری نثار کے استعفے کے مطالبے کے پیچھے وزیراعظم کا اشارہ ہے، اگر پیپلزپارٹی چودھری نثار کے ساتھ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھی کرتی ہے تو ساتھ دیں اکیلے وزیرداخلہ کے استعفے کے مطالبے کی ہرگز حمایت نہیں کروں گا، پیپلز پارٹی 22 ویں گریڈ کو چھوڑ 18 ویں گریڈ کے وزیر کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ وہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا اگر پیپلز پارٹی چودھری نثار کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کا بھی استعفیٰ مانگے تو ساتھ دیں گے، اکیلے چوہدری نثار کے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خورشید شاہ کو دھمکی دی کہ اگر وہ اسمبلی میں احتجاج کریں گے تو آصف علی زرداری کو 23 دسمبر کو پاکستان نہیں آنے دیا جائیگا اور اگر آگئے تو 29 دسمبر کو واپس نہیں جا پائیں گے، اگر پیپلز پارٹی نے 27 دسمبر کو حقیقی اپوزیشن بن کر کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی تو گرینڈ الائنس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، اگر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا نہ کیا تو کسی الائنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...