گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر28 سال قید اور جائیداد ضبط کر نے کی سزا کا حکم سنا دیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کی جج بشریٰ زمان نے تھانہ سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں جرم ثابت ہونے کی بنا پر مجرم عارف کو مجموعی طور پر28 سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے23 ما رچ 2016 کو سیالکوٹ میں کارروائی کرکے ملزم عارف کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا تھا۔