تیمرگرہ (آن لائن )جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ ڈویژن اور نامز د میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں پا ئیدار امن کے قیام کیلئے اپر اور لوئر دیر میں امن کا قیام ناگزیر ہے کیونکہ مذکورہ اضلاع پاک افغان بارڈر پر واقع ہیں۔پاک فوج نے عوامی تعاون سے مالاکنڈ ڈویژن میں مثالی امن قائم کیا ہے۔ وہ بطور جی او سی مالاکنڈ ڈویژن اپنی الوداعی دورہ کے موقع پر دیر سکاوٹس چھاونی بلامبٹ میں فوجی جوانوں اور علاقہ عمائدین سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔علاقے میں امن کے قیام کے لئے فوج کیساتھ عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
پاک فوج نے عوام کے تعاون سے مالاکنڈ ڈویژن میں مثالی امن قائم کیا: میجر جنرل آصف غفور
Dec 20, 2016