لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس 30 دسمبر کو منانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سنٹر یا لاہور کے ایکسپو سنٹر میں منعقد کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ یوم تاسیس کی تقریب سے مسلم لیگ ن کے صدر و وزیراعظم محمد نوازشریف خطاب کریں گے۔