پنجاب حکومت نے ماتحت عدالتوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے ماتحت عدالتوں میں وائے فائی کی سہولت فراہم کردی ، پہلے مرحلے میں سیشن کورٹ میں وائے فائی کاسسٹم لگادیاگیا۔سسٹم کی فراہمی کے بعد انچارج ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید نے نگرانی شروع کردی ہے ،طریقہ کار کے تحت سائلین اپنے موبائل پر نمبردیں گے اور وائے فائی کنیکٹ ہو جائیگا ۔حکام کے مطابق ایک بوسٹرکی قیمت75ہزار روپے ہے جبکہ سیشن کورٹ میں5بوسٹرلگائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...