لاہور ہائیکورٹ نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کا طلبہ کو 20 دسمبر تک داخلہ جمع کرانیکا حکم معطل کردیا

Dec 20, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو 20 دسمبر تک داخلہ جمع کرانے کے احکامات کو معطل کردیا۔ عدالت نے ایچ ای سی اور وائس چانسلر سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے محمد عثمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو 20 دسمبر تک داخلہ جمع کرانے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں