بیجنگ (رائٹرز) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے امید ہے امریکی بحری ڈرون کا معاملہ مناسب انداز میں حل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیر کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہوا چن ینگ نے روزانہ کی بریفنگ کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جنوبی سمندر سے پکڑا گیا امریکی بحری ڈرون واپس کر دیا جائے گا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ ڈرون زیرزمین سروے کر رہا تھا جو قانونی عمل ہے۔ ڈرون پر واضح لکھا تھا کہ ڈرون امریکی ملکیت میں ہے اور اسے قبضہ میں نہیں لیا جا سکتا۔ دریں اثناء امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے کہا ہے توقع ہے چینی فوج قبضہ میں لیا گیا۔ زیرِ آب ڈرون 24 گھنٹے میں واپس کر دیگی۔ انہوں نے کہا یہ پہلی دفعہ ہوا چین نے امریکی حکومت کی پراپرٹی کی کوئی چیز کھلے عام چوری کی ہے۔
بحری ڈرون، معاملہ مناسب انداز میں حل کر لیا جائیگا چین، 24 گھنٹوں میں واپسی کی امید ہے: امریکہ
Dec 20, 2016