سینمائوں میں بھارتی فلموںکی نمائش شروع

Dec 20, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور گزشتہ روز ملک بھرکے سینما گھروں میں انڈین فلم ’’فریکی علی‘‘ ریلیزکی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تین ماہ قبل بھارتی فلموں کی نمائش بند کر دی گئی تھی جب بھارتی فوج نے پاکستانی سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تھی فلموں کی ریلیز پر سینما مالکان ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریز لاشاری نے کہا ہے پاکستان میں اب (ملٹی پلیکس) جدید سینما نمائش بن گئے ہیں۔ جن کی 8 کے قریب سکرینیں ہوتی ہیں۔ لہذا ان کے پاس آٹھ فلمیں ہونا ضرورd ہیں پاکستان میں چونکہ فلمیں کم بن رہی ہیں۔ اس لئے بھارتی فلمیں وقت کا تقاضا ہیں اس کمی کو پورا کرنے کیلئے اس سے لوگوںکے روزگار میں اضافہ ہو گا اور جدید سینما گھر مالکان کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں