پی آئی اے کی لاہور کوالالمپور جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی+ جدہ + فیصل آباد+ لاہور (نیوز ایجنسیاں+ نمائندہ خصوصی+ خبرنگار) پی آئی اے کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی، پرواز میں 180مسافر سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 لاہور سے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوئی تو دوران پرواز طیارے کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے جس کے باعث پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے کو کراچی ائیر پورٹ پر اتارتے وقت ایمر جنسی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ پی آئی اے کی پرواز میں 180مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق جہاز صبح 4 بجے کراچی ائیر پورٹ پر اترا اور مرمت کے بعد 6 بج کر 39منٹ پر کولمبو کے لیے روانہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ18دسمبر کو پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کیا تھا اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز سے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جہاز اپنی منزل پر خیر و عافیت سے پہنچ جائے۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق جدہ سے فیصل آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز 10گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور مسافروں کا سامان جدہ ہی بھول آئی۔ تاخیر سے آنے اور سامان نہ لانے پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ پی آئی اے کی پرواز نمبرPK-764 نے 130مسافروں کو لے کر جدہ سے اتوار کی رات 7بجے فیصل آباد پہنچنا تھا جو 10گھنٹے تاخیر سے فیصل آباد پہنچی اور تمام مسافروں کا سامان بھی ساتھ نہ لے کر آئی۔ خبرنگار کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے میڈیا اطلاعات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پروازPK898 کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی اتارا گیا۔ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کوالالمپور کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...