واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی یونیورسٹیوں کے معروف ماہرین نفسیات صدر باراک اوباما کو خط لکھ کر نومنتخب صدر ٹرمپ کی ذہنی حالت کی درستی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ہاورڈ میڈیکل سکول کے ایک اور امریکی یونیورسٹیوں سے وابستہ رہنے والے دیگر دو ڈاکٹروں نے اپنے لیٹر میں اوباما کو سفارش کی کہ 20جنوری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کا مکمل میڈیکل اور نیورو تجزیہ کیا جائے۔ ہاورڈ میڈیکل سکول کے نفسیات کے پروفیسرجیو ڈتھ ہرمن، کیلیفورنیا یونیورسٹی سے وابستہ رہنے والے نانیتے گارٹریل اور ڈی موسباکر نے کہا پیشہ ورانہ معیارات ہمیںعوامی شہرت کے شخص کی تشخیص کرنے کی اجازت نہیں دیتے تاہم ٹرمپ کے حوالے سے ذہنی فٹنس پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔