نواز شریف کی جانب سے دورہ بوسنیا کیلئے طیارے کا مطالبہ شرمناک ہے:عمران

Dec 20, 2016

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی جانب سے اور بوسنیا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کے طیارے کے مطالبے کو شرمناک قرار دیا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے بوسنیا کے لئے پی آئی اے کے طیارہ نمبر 777 کا مطالبہ کرکے بالکل شاہانہ انداز اپنا رکھا ہے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے اس شاہانہ مطالبے سے کمرشل سرگرمیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو ادارے سمیت ملک کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں