بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی سات روزہ تقریبات شروع

اسلام آباد (این این آئی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی مناسبت سے سات روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا حکومتی سطح پر قائد اعظم کی سالگرہ کی سات روزہ تقریبات کا اہتمام وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ وزیر مملکت بلیغ الرحمان، وفاقی وزیر احسن اقبال اور معاون خصوصی لوک ورثہ عرفان صدیقی بھی موجود تھے اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جناح کی 141 ویں سالگراہ کی تقریبات19 دسمبر سے 25 دسمبر تک جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پورہ ہفتہ قائداعظم کی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا گیاہے ان تقریبات میں ویژن 2025 کو کیسے قائد کے نظریات کے ساتھ مربوط کیا جائے اسکی عکاسی ہوگی قائداعظم کا مجسمہ بھی تیار کیا گیا ہے جبکہ مختلف سکولوں کے بچے پپٹ شوز اور تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیں گے نواجونون کے ملکی ترقی میں کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ 25دسمبر کو قائداعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک قائداعظم کی سالگرہ کو منائیں گے اورسی پیک کو بھی ان تقریبات میں اجاگر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...