سلامتی کونسل نے حلب سے شہریوں کے انخلاءکی نگرانی کے لیے مبصرین کی تعیناتی کے حق میں قرار داد منظور کر لی

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرقی حلب سے شہریوں کے انخلاء کے عمل کی نگرانی کے لیے وہاں غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی کے حق میں قرار داد منظور کر لی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کی طرف سے تیار کردہ اس قرار داد کی روس نے بھی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے یہ آزاد مبصرین حلب سے جنگجوو¿ں اور شہریوں کے انخلاءکے عمل کی نگرانی کریں گے اور وہاں محصور شہریوں کو درپیش مشکلات پر بھی رپورٹ کریں گے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ شامی حکومت ان مبصرین کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دے گی یا نہیں۔واضح رہے کہ اس وقت حلب میں اقوام متحدہ کے ایک سو اٹھارہ مبصرین موجود ہیں، جنہیں فوری طور پر مشرقی حلب تعینات کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن