سڈنی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے فرانس سے 37 ارب ڈالر مالیت کی 12 آبدوزوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان آبدوزوں کی خریداری کے اس میگا معاہدے پر دستخط جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں ہوئے۔فرانس کی جانب سے معاہدے پر وزیر دفاع جین ویز لی ڈریان نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت 12 آبدوزوں کی خریداری پر 50 ارب آسٹریلوی ڈالر 37 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ وزیراعظم میلکم ٹرن بل کی کشتیوں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔دوسری جانب فرانسیسی میرین ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سودے کے نتیجے میں 2800 سے زیادہ افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
آسٹریلیا فرانس سے 37 ارب ڈالر مالیت کی 12 آبدوزیں خریدے گا
Dec 20, 2016 | 16:33