ترین نے انسائیڈر ٹریڈنگ کے پیسے واپس کردیئے تھے: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے انسائیڈر ٹریڈنگ کی لیکن پیسے واپس کردیئے تھے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سوچنا چاہئے کہ کسی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور ملک کو نقصان نہیں ہوا تو کرپشن کیسے ہوگئی۔ آرٹیکل 62، 63 کی شکل بدل رہی ہے۔ 2013ء میں انہوں نے الیکشن کمشن اور آر اوز پر تنقید ضرور کی لیکن ججز پر کوئی تنقید نہیں کی۔ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن کے فیصلے تک پارٹی میں کسی کو سیکرٹری جنرل نہیں بنایا جائیگا۔ 

عمران

ای پیپر دی نیشن