5 سالہ بچے پر چوری کا مقدمہ‘ عدالت سے عبوری ضمانت

Dec 20, 2017

کوٹ ادو (خبر نگار)پل64پر ایک ہی رات میں 3دکانوں کی چوری،پولیس کوٹ ادو نے 5سالہ بچے پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا،والدین 5سالہ بچے کی عبوری ضمانت کرانے کے بعدبچے کو لیکر پریس کلب کوٹ ادو پہنچ گئے،پنچاییت میں فیصلہ نہ ماننے پر کونسلر نے ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا،والدین کا الزام ،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ پل 64ہزار پر گزشتہ سے پیوستہ روز شب ایک ہی رات میں پرچون ،سپیئر پارٹس کی دکان اور موٹر سائیکل مکینک کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کا پرچون کا سامان سمیت سپیئر پارٹس ودیگر سامان چوری ہوگیا تھا جس کا پولیس کوٹ ادو نے ایک دوکاندار محمد اسحاق چانڈیہ کی مدعیت میں جمیل راجپوت کے 4بیٹوں عمران،سلیمان،علی خان اور5سالہ رضوان سمیت 2نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر813/17زیر دفعہ380درج کرلیا تھا‘ جس پر گزشتہ روز 5سالہ بچے کے والدین بچے کی عبوری ضمانت کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظہر عباس کی عدالت لے آئے جہاں عبوری ضمانت کرائی گئی جس کی 13جنوری کو پیشی ہے، اس بارے 5سالہ بچے کے والدین جمیل راجپوت اور والدہ رخسانہ بی بی 5سالہ بچے رضوان راجپوت کو لیکر پریس کلب کوٹ ادو آگئے جہاں انہوںنے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے عمران نے اپنی خالہ رضیہ بی بی کی بیٹی حمیرا بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کی ہمشیرہ رضیہ بی بی علاقہ کے جنرل کونسلر مرتضیٰ چانڈیہ کے پاس آئی تھی جہاں پنچائیت میں جنرل کونسلر نے انہیں بیٹی واپس کرنے کا فیصلہ دیا تھا جوکہ انہوںنے نہیں مانا تھا اسی رنجش پر جنرل کونسلر نے ان کے خلاف جھوٹی کاروائی کراتے ہوئے ان کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے،جبکہ ظلم کی انتہا کرتے ہوئے پولیس نے جنرل کونسلر کے کہنے پر ان کے 5سالہ بچے پر بھی چوری کا مقدمہ درج کرلیا،جبکہ مذکورہ کونسلر نے انکے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج کرائے ہیںانہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب ،آرپی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک سے مطالبہ کیا کہ ان کے 5سالہ بچے سمیت دیگر بیٹوںکے خلاف درج چوری کا جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور جھوٹی کارروائی کرانے پر پولیس سمیت جنرل کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر وہ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ 

5 سالہ لڑکا

مزیدخبریں