دمشق (نیٹ نیوز) شام میں دو ماہ کے اس بچے کی تصویر دنیا بھر میں دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں لوگوں کی مشکلات کی علامت بن گئی ہے جسے صدر بشار الاسد کی فوج نے طویل عرصے سے گھیر رکھا ہے۔کریم نامی یہ بچہ ایک ماہ کا تھا جب مشرقی غوطہ میں حکومتی افواج کی بمباری کے نتیجے میں اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوگیا تھا، جبکہ اس حملے میں اس کی ماں ہلاک ہوگئی تھی۔اس حملے سے بائیں آنکھ سے محرومی کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر کھوپڑی بھی دب گئی تاہم یہ بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب رہا۔ اب اس کی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پھیل کر لاکھوں افراد کے دلوں کو ہلا چکی ہے۔