قصور:زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی ہسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا

قصور(نامہ نگار) 37روز قبل زیادتی کے بعد نیم مردہ حالت میں ملنے والی 8 سالہ بچی کائنات ہسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ متاثرہ بچی کے والدین یقین دہانیوں کے باوجود انصاف سے محروم خودسوزی کی دھمکی دیدی۔ 37روز قبل تھانے اے ڈویژن کے علاوہ کوٹ خاں کے محنت کش احسان کی 8 سالہ بیٹی کائنات دکان سے سودا لینے گئی تھی گھر واپس نہ لوٹی جس پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ اگلے روز صبح 8 بجے سالہ کائنات سبزی منڈی کے قریب نیم مردہ حالت میں پائی گئی۔ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار برہمی کرتے کہا کہ ہماری بچی 37روز سے زندگی و موت کی کشمکش میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب جو خادم اعلیٰ کہلاتے ہیں اس وقوعہ پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ مقامی سیاستدان اور ڈپٹی کمشنر قصو رسائرہ عمر سمیت دیگر شخصیات نے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے دکھ بانٹنے کی زحمت گوارا نہ کی۔ اگر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے انصاف نہ دلایا تو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے خودسوزی کرلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...