منچن آباد (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) ٹی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں ایمبولینس نہ ملنے سے نومولود بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ محلہ گلشن حبیب کا رہائشی سلیم اپنی نومولود بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لیکر آیا۔ ڈاکٹر نے نومولود کو بہاولنگر ریفر کیا۔ ایمبولینس خراب ہونے کے باعث بچی بروقت بہاولنگر نہ پہنچ سکی۔ اسی اثنا میں بہاولنگر سے منچن آباد پرائیویٹ ایمبولینس منگوائی گئی۔ بچی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایاگیا مگر بروقت نہ پہنچنے پر بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔