اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سٹیل ملز کی بندش میں کارفرما بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے معاملہ پرچیئرمین قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی سے پاکستان کے سب سے بڑا صنعتی یونٹ بند ہوگیااورسٹیل ملز کی بندش سے قومی خزانے کو ماہانہ تقریباً ڈیڑھ ارب کے مالی نقصان کا سامنا ہے، باہر سے سٹیل منگوانے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر غیر معمولی دباؤ بڑھ رہا ہے تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی سے ملازمین سخت معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومتی عدم دلچسپی کا سال یہ ہے کہ کوئی بھی موزوں قدم اٹھانے کو تیار نہیںصنعت و پیداوار کمیٹی کی جانب سے معاملے پر یکے بعد دیگرے طلب اجلاسوں میں حکومت کا جواب "مختلف آپشنز زیر غور ہیں" سے آگے نہیں بڑھ پایا۔13 جولائی 2017 کے اجلاس میں کمیٹی نے معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کے سپرد کرنیکا فیصلہ کیاکمیٹی کی رائے میں ریفرنس کے ذریعے نیب سے کئی اہم پہلوؤں پر تحقیقات کیلئے معاونت طلب کی جانی چاہئیے۔نیب تحقیق کرے کے سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیوں منقطع کی گئی جبکہ یہ حکومت ہی کے زیر انتظام دو اہم اداروں کا معاملہ ہے۔کیا سٹیل ملز کی بندش حکومت اور مل کی بندش سے کاروباری فائدہ اٹھانے والے عناصر کے مابین ملی بھگت کا نتیجہ ہے، نااہلی اور غفلت سے قومی ادارے کی بربادی کا کل کیا تخمینہ ہے۔