لاہور( لیڈی رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ پرسفر کرنے والی خواتین بس سٹاپوں پراور بسوں کے اندر ہراسمنٹ کاشکارہیں، میٹرواور لوکل بسوںکے عملے کے علاوہ مرد مسافر بھی خواتین کوہراساںکرتے ہیں مگر98فیصد خواتین ہراسمنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروانے کیلئے ہیلپ لائن اور موبائل فون کے ذریعے شکایت درج کروانے کی معلومات سے آگاہ نہیں۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار عورت فاؤنڈیشن ، محکمہ ترقی خواتین اوریواین ویمن کے زیراہتمام مرتب کردہ جائزہ رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میںکیا۔ مقررین میںآسٹریلین ہائی کمشن مارگریٹ، کنٹری ڈائریکٹریواین ویمن جمشید قاضی، عورت فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹرممتاز مغل، ڈاکٹررعنا ملک و دیگر شامل تھے۔ مقررین نے کہاکہ بس سٹاپوں اوربسوںکے اندر حفاظت اورسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں، بس ڈرائیوروں، کنڈکٹروں اورہیلپ لائن آپریٹروں کومسافر خواتین سے بہتر سلوک کی تربیت دی جائے۔ تقریب میںسیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بشریٰ امان، جسٹس ناصرہ جاوید اقبال، مہنازرفیع، حنابٹ، نسرین نواز، فرزانہ بٹ، فائزہ ملک، نوشین حامد، ساجدہ میر، کنول لیاقت، غزالہ نصرت،مریم خاور ودیگر نے شرکت کی۔
پبلک ٹرانسپورٹ پر سفرکرنے والی خواتین ہراسمنٹ کا شکار ہیں: مقررین
Dec 20, 2017