دائر دین پناہ: فحاشی کے اڈوں کی بھرمار، شراب و شباب کی محفلیں، نوجوان اتباہ، شہریوں کا احتجاج

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) دائرہ دین پناہ شہرمیں درجن سے زائد برائی کے اڈے بے حیائی اورفحاشی کامسکن بن گئے دلالوں نے بنگال سے آئی ہوئی لٹی پٹی بے سہارابہاری خواتین کو سستے داموں خریدکردھندے پرلگاکرکمائی کاذریعہ بنا لیا۔کچھ برائی کے اڈے کرایہ کے مکانوں میں قائم ہیں جہاں پر مالک مکان کرایہ کے نام پر700روپے یومیہ وصول کررہے ہیں اڈوں پرشراب کباب اورجوئے کی محفلیں سجنامعمول بن گیاہے جہاں پرآوارہ منش، منشیات فروش اورشراب کے عادی لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے جس سے موٹڑسائیکل چوری،ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے فحاشی کے ان اڈوں نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پرپہنچادیاجس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔مذہبی وسماجی تنظیموں،شہریوں خالد، محمد افضل، محمدنواز،اسامہ،عمروغیرہ نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب، کمشنرڈیرہ غازیخان،ڈی سی مظفر گڑھ، ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن