لاہور (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد امتیاز کو حکومتی بینک کے نام رہن رکھی گئی کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں لاہور سے گرفتار کر لیانیب کے مطابق ملزم زاہد امتیاز کو نیب لاہور کی جانب سے 2010میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ بعد ازاں ملزم نے رضاکارانہ طور پر اپنی چار جائیدادوں کو حکومتی بینک کے نام منتقلی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی،بعد ازاں ملزم زاہدنے غیر قانونی طور پر3جائیدادوں کو احتساب قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فروخت کردیا۔
رہن رکھی گئی جائیدادیں غیرقانونی طو ر پرفروخت کرنے والا ملزم گرفتار
Dec 20, 2017