71 سابق قومی اتھلیٹس کی مالی معاونت، 10 کروڑ اضافی فنڈز کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت ہونیوالے پاکستان سپورٹس فاونڈیشن ریلیف فنڈز کے اجلاس میں 71سابق قومی اتھلیٹس کی مالی معاونت کی منظوری دیدی گئی جبکہ اضافی فنڈز کے حصول کیلئے حکومت کو 10کروڑ روپے کے فنڈز کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیر کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں پاکستان سپورٹس فاونڈیشن ریلیف فنڈز کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ امجد خان، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق قومی اتھلیٹس کی مالی معاونت کیلئے 59پرانے اور 12نئے کیسز کا مرحلہ وار جائزہ لینے کے بعد تمام کیسز کی با ضابطہ منظوری دی گئی اور قومی اتھلیٹس کی مالی معاونت کیلئے کم سے کم 50سال کی عمر مقرر کرنے کی حد کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سابق اتھلیٹس کی مالی معاونت کیلئے موجودہ فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافی فنڈز کے حصول کیلئے حکومت کو 10کروڑ روپے کے فنڈز کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ کا کہنا تھا کہ پرانے کھلاڑیوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا، پاکستان سپورٹس بورڈ پرانے اتھلیٹس کی مالی معاونت کیلئے ہر ممکن کوشش کرئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق اتھلیٹس کی مالی معاونت کیلئے مختص فنڈز کم ہیں اور فنڈز بڑھانے کیلئے حکومت سے بات کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...