ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گنجائش کم ہونے سے مریض رلنے لگے

جہلم(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں گنجائش کم ہونے سے مریض رلنے لگے ، رہی سہی کسر ہسپتال کی ری وومپنگ نے پوری کر دی ، مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ڈپٹی کمشنر جہلم نوٹس لیں ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کے داخلے کی گنجائش کم ہونے کیوجہ سے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوںمیں ریفرکیا جانے لگا ،جسکی وجہ سے ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنے والے مریضوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہسپتال تزین و آرائش کی نظر ہو چکا ہے جہاں بیڈز کی کمی کو بنیاد بنا کر مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھجوادیا جاتا ہے یا پھر ابتدائی طبی امداد دے کر راولپنڈی ریفر کر دیا جاتاہے ۔ ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنے والوں کی معلومات کے لئے کوئی کائونٹر قائم نہیں، مریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈی سی جہلم مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کرکاروائی کریں 

ای پیپر دی نیشن