تیسری اننگ: ترین کی ریویو پٹیشن کے فیصلے تک کسی کو سیکرٹری جنرل نہیں بنایا جائے گا:عمران خان

Dec 20, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے انسائیڈر ٹریڈنگ کی لیکن پیسے واپس کردیئے تھے۔ عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سپریم کورٹ کو سوچنا چاہیے کہ کسی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور ملک کو نقصان نہیں ہوا تو کرپشن کیسے ہوگئی، آرٹیکل 62 ,63کی شکل بدل رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 2013 میں انہوں نے الیکشن کمشن اور آر اوز پر تنقید ضرور کی لیکن ججز پر کوئی تنقید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن کے فیصلے تک پارٹی میں کسی کو سیکرٹری جنرل نہیں بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں