امریکہ کا حافظ سعید کے انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں پر اظہا رتشویش

Dec 20, 2017 | 16:21

ویب ڈیسک

امریکہ نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کی طرف سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد والوں کیلئے ایک کروڑ ڈالر کا انعام ہے،یقیینا ہمارے تحفظات ہیں کہ وہ اب انتخاب لڑ رہے ہیں،یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے میں شواہد کے بارے میں بات نہیں کروں گی یہ میرے متعلقہ نہیں ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس جو انٹیلی جنس معلومات ہوگی اس کا ہم نے پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا ہوگا۔ اور مجھے امید ہے کہ وہ (پاکستانی)درست کام کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران حافظ سعید کے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھر نیورٹ کا کہنا تھا کہ حافظ سعید لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے ہیں جسے امریکہ ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے اور ان کی گرفتاری میں معلومات کے لیے ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ہماری پاکستانی حکومت سے متعدد بار بات ہو چکی ہے وہ(حافظ سعید) نظر بند تھے۔ پاکستان نے حال ہی میں انھیں رہا کیا ہے اور اب ایسا کہا جا رہا ہے کہ وہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔ میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ انھیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا انعام ہے۔۔۔ یقیینا ہمارے تحفظات ہیں کہ وہ اب انتخاب لڑ رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیورٹ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ نے حافظ سعید سے متعلق پاکستان کو کوئی ثبوت فراہم کیے ہیں تو اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ایک دہشت گرد تنظیم ہے میں (شواہد) کے بارے میں بات نہیں کروں گی یہ میرے متعلقہ نہیں ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس جو انٹیلی جنس معلومات ہوگی اس کا ہم نے پاکستان کے ساتھ تبادلہ کیا ہوگا۔ اور مجھے امید ہے کہ وہ (پاکستانی)درست کام کریں گے۔حافظ سعید کو رواں سال کے اوائل میں نظر بند کر دیا گیا تھا لیکن گزشتہ ماہ ہی عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ان کی نظر بندی میں توسیع نہ دیتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔امریکہ اور بھارت لشکرِ طیبہ کو 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں لیکن حافظ سعید اس میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کے دعوں کو مسترد کرتے ہیں۔حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے پر بھارت کی طرف سے بھی شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا تھا لیکن پاکستان کا موقف ہے کہ ان کے ہاں عدالتیں آزاد ہیں جو ملک کے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔حافظ محمد سعید نے چند روز قبل کہا تھا کہ ان کی جماعت 2018 میں آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

مزیدخبریں