ویلنگٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ویلنگٹن ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ آئی لینڈرز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 287رنز بنائے تھے کہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ ڈرا ہوگیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز 13 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔کوسل مینڈس اور انجیلو میتھیوز کی چوتھی وکٹ پر ناقابل شکست 274 رنز کی ریکارڈ ملکی شراکت داری قائم، انجیلو میتھیوز 120 اور کوسل مینڈس 141 ناقابل شکست رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ٹام لیتھم کو ریکارڈ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل میچ کے چوتھے روز انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت اپنی ٹیم کو شکست سے بچالیا تھا۔بدھ کو میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ادھوری اننگز 259 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسل مینڈس 116 اور انجیلو میتھیوز 117 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز کوسل مینڈس کا انفرادی سکور 141 اور انجیلو میتھیوز ناقابل شکست 120 رنز پر پہنچے تھے اور ٹیم کو مجموعی سکور 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 287 رنز پر پہنچا گیا تھا۔میچ کے آخری روز 13 اوورز کا کھیل ہوا اس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ڈرا ہوگیا۔ کوسل مینڈس ناقابل شکست 141 اور انجیلو میتھیوز ناقابل شکست 120 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم کو انفرادی ناقابل شکست 264 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ویلنگٹن ٹیسٹ بارش کی نذر‘ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم
Dec 20, 2018